close
مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
Image
Image

منتخب مضمون

Image

محمد علی جناح متحدہ ہندوستان کے نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔ محمد علی جناح 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک، وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

کراچی کے پیدائشی اور لنکن ان سے بیرسٹری کی تربیت حاصل کرنے والے جناح، بیسویں صدی کے ابتدائی دو عشروں میں آل انڈیا کانگریس کے اہم رہنما کے طور پر ابھرے۔ اپنی سیاست کے ابتدائی ادوار میں انھوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے کام کیا۔ 1916ء میں آل انڈیا مسلم لیگ اور آل انڈیا کانگریس کے مابین ہونے والے میثاق لکھنؤ کو مرتب کرنے میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ جناح آل انڈیا ہوم رول لیگ کے اہم رہنماوں میں سے تھے، انھوں نے چودہ نکات بھی پیش کیے، جن کا مقصد ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کا تحفظ کرنا تھا۔ بہر کیف جناح 1920ء میں آل انڈیا کانگریس سے مستعفی ہو گئے، جس کی وجہ آل انڈیا کانگریس کے موہن داس گاندھی کی قیادت میں ستیاگرا کی مہم چلانے کا فیصلہ تھا۔

Image
Image

خبروں میں

دھرمیندر پردھان
دھرمیندر پردھان
Image
Image

منتخب فہرست

Image
وہ علاقے جو اسرائیل میں ہیں یا جنھیں اسرائیلی وزارت داخلہ نے سٹی کونسل کے نام سے منسوب کیا ہے، اسرائیلی شہر مانے جاتے ہیں۔ یروشلم میں مقبوضہ مشرقی یروشلم بھی شامل ہے۔ یہ فہرست مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل کی معلومات پر منبی ہے۔ اسرائیل کے بلدیاتی نظام کے نظام کے تحت جب شہری آبادی 20،000 سے تجاوز کر جاتی ہے تو شہری بلدیہ کو وزارت داخلہ کے ذریعہ سٹی کونسل کس درجہ دیا جا سکتا ہے۔ "شہر" کی اصطلاح عام طور پر مقامی کونسلیں یا شہری علاقہ سے مراد نہیں ہے۔ اگرچہ ایک متعین شہر میں اکثر شہری علاقے یا میٹروپولیٹن علاقہ کی آبادی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے۔
Image
Image

کیا آپ جانتے ہیں؟

پرچم برازیل
پرچم برازیل

  … کہ برازیل کے پرچم پر ستارے (تصویر میں) ملک میں ریاستوں کی تعداد کی نمائندگی کرتے ہیں؟
  …کہ بحرالکاہل رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے جس کا رقبہ 169 ملین مربع کلومیٹر ہے؟
  …کہ سورہ یوسف قرآن کی واحد سورت ہے جس میں سو سے زیادہ آیات ہیں اور اس میں جنت یا جہنم کا ذکر نہیں ہے؟
  …کہ سال 536ء کو تاریخ کا بدترین سال کے طور پر بیان کیا گیا ہے جب ایک آتش فشاں پھٹنے سے موسم سرد ہوا جو 660ء تک جاری رہا، اس کی وجہ سے وبائی امراض، قحط اور دیگر امراض نے جنم لیا؟

Image
Image

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 672,953 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


Image
Image

تاریخ

آج: جمعہ، 14 اگست 2026 عیسوی بمطابق 29 صفر 1448 ہجری (م ع و)

Image
واقعات
  • 1830ء - ممتاز مصلح اور سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی پیدا ہوئے.
  • 1885ءجاپان میں پہلا براءت جاری کیا گیا۔
  • 1947ءاسلامی جمہوريۂ پاکستان کا قيام۔ پاکستان نے سلطنت برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
  • 1964ء - مصر، عراق، اردن، کویت اور شام نے مشترکہ معاشی منڈی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔
  • 1971ء - بحرین نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
  • 1973ء - پاکستان میں نافذ، دوسرا مارشل لا ختم ہوا۔
سالگرہ
برسی
Image
Image

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 672,953 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: Image اور Image

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!